جنرل نیوز

کولم پلی منڈل کے محمد شعیب کو ایوارڈ سے نوازا گیا

نارائن پیٹ: محمد شعیب کو ایکسس بینک جنوبی ہندوستان ٹیم کوالیفائیڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ حیدرآباد ایکسس بینک رانی گنج برانچ کی طرف سے مجموعی طور پر جنوبی ہندوستانی ٹیم میں کوالیفائیڈ محمد شعیب پاشا نے گوا ریزوٹس میں ایوارڈ حاصل کیا. جنوبی ہندوستان کی ٹیم میں جملہ 17 لوگوں کا نام نامزد کیا گیا تھا

 

جس میں نارائن پیٹ ضلع کو لم پلی منڈل سے تعلق رکھنے والے محمد شعیب بھی موجود ہیں۔ محمد شعیب کی کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ محمد شعیب مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کرتے ہوئے تکمیل حفظ قرآن مجید بھی کیا ہے۔

 

اس موقع پر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی ودیگر نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button