سی آئی ڈی انسپکٹر نربھئے ایکٹ کے تحت گرفتار

حیدرآباد میں سی آئی ڈی پولیس کے انسپکٹر دیاکرریڈی کو نربھئے ایکٹ کے تحت گرفتار کرتے ہوے عدالت میں پیش کیا گیا.

دیاکرریڈی کے خلاف کریم نگر ٹاون کے سری نگر کالونی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے شکایت کی تھی کہ انسپکٹر انہیں موبایل فون پر ستارہا ہے اور واٹس اپ پر عریاں فوٹوز اور گندے پیام روانہ کررہا ہے 

خاتون کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوے دیاکرریڈی کو پیر کے روز گرفتار کیا.

واضح رہے کہ کریم نگر میں ایک اے ایس آئی کی جانب سے خانگی فینانس چلاتے ہوے عوام کو ہراساں کرنے کے معاملہ کی دیاکرریڈی نے ہی تحقیقات کی تھی تحقیقات کے دوران اس وقت کے سی آئی ڈی انسپکٹر دیاکرریڈی نے اے ایس آئی کے ارکان خاندان اور رشتہ داروں سے بھی پوچھ تاچھ کی تھی اس دوران مذکورہ خاتون سے اس کی ملاقات ہوئی تھی