اسپشل اسٹوری

گومڑی انورادھا عثمانیہ یونیورسٹی میں پہلی قبائلی خاتون پروفیسر مقرر

کھمم سے حافظ جواد کی رپورٹ

عثمانیہ یونیورسٹی کی 100 سال تاریخ میں پہلی قبائلی  خاتون گومڑی انورادھا کا عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں پروفیسر کی حیثیت سے تقرر ہوا عزم مصمم اور پختہ ارادہ کے ساتھ اگر تعلیم حاصل کی جائے تو  ترقی حاصل کرسکتے  ہیں

 

گومڑی انورادھا موجودہ دور کے تمام لڑکیوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے گومڑی انورادھا گومڑی نرسیا کی دختر ہیں جو متحدہ کھمم ضلع کے یلندو اسمبلی حلقہ کے سابقہ رکن اسمبلی رہے گومڑی نرسیا سی پی آئی ایم ایل پارٹی سے پانچ مرتبہ یلندو اسمبلی حلقہ کے لیے بحیثیت رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

 

گومڑی نرسیا کی زندگی ایک رکن اسمبلی رہنے کے باوجود سادگی سے زندگی گزاری اور وہ آج بھی سیکل پر پھرتے ہیں اپنی سیاسی زندگی میں انھوں نے اپنے لیے ایک روپیہ بھی نہیں کمایا گومڑی نرسیا کا شمار ایک دیانتدار اور ایماندار سیاستدان کی حیثیت سے ہوتا  ہے انھوں نے اپنے سیاسی زندگی میں ہمیشہ قبائلی طبقات کے فلاح و بہبود کے لیے کام کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button