جرائم و حادثاتنیشنل

عاشق کی خاطر اولاد کا قتل، سنگدل ماں گرفتار

حیدرآباد14 ستمبر/ عاشق کی محبت میں اندھی ماں نے اپنے دونوں بچوں کا قتل کردیا اور عاشق کے پاس بھاگ گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع چتورکا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ راما کپم نامی موضع سے تعلق رکھنے والی پوترا شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔ اس دوران اس کے ناجائزتعلقات مقامی نوجوان ویمنا سے قائم ہوگئے۔ خاتون اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑکر عاشق کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔ پولیس سے شکایت کی گئی پولیس نے اسے تلاش کرکے گھروالوں کے حوالے کیا اور اس کی کونسلنگ کی گئی۔ اس کے بعد بھی خاتون کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی اور وہ چھپ چھپ کراپنے عاشق سےمل رہی تھی۔ اس اثناء میں عاشق کے ساتھ ملکر اس نے منصوبہ بنایا کہ بچے ان کی محبت کے درمیان حائل ہورہے ہیں انھیں ہی راستہ سے ہٹادیا جائے۔ منصوبہ کے مطابق خاتون نے اپنے دو کمسن بچوں کا گلا گھونت کر قتل کردیا اور عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔ بچوں کے قتل اور ماں کے لاپتہ ہوجانے پر پولیس کو پوترا پر ہی شبہ ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون اور اس کے عاشق کو حراست میں لے لیا۔ خاتون نے اپنے اقبالی جرم میں اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے ہی اپنے عاشق کے لئے دونوں بچوں کو ماردیا ہے۔ پولیس نے پوترا اور اس کے عاشق کو گرفتارکرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button