مسلم خاندان کے پانچ افراد کی اجتماعی خودکشی

حیدرآباد 15 ستمبر/ ریاست آندھرا پردیش میں ایک مسلم خاندان کے پانچ افراد نے ایک ساتھ خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر کڑپہ ضلع کے میلاورم میں پیش آیا۔ پتہ چلا ہے کہ میلاورم زخیرہ آب میں آج جملا مڈوگو منڈل کی راجیو نگر سے تعلق رکھنے والے شمیمہ بی، عائشہ، محبوب بی، وحید اور شبانہ نے ایک ساتھ پانی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ تین نعشوں کا نکال لیا گیا جبکہ دیگر دو نعشوں کی تلاش جاری ہے۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ مالی پریشانیوں کے چلتے اس خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی ہوگی۔