مبارکباد

شعبہ ریاضی، مانو حیدرآباد کے ریسرچ اسکالر جناب حبیب الرحمن کو فلکیاتی ریاضی کے "سال کے بہترین محقق – 2022” کا اعزاز

نارائن پیٹ: 26 نومبر (اردو لیکس) شعبہ ریاضی، مانو، حیدرآباد کے ریسرچ اسکالر جناب حبیب الرحمن نے فلکیاتی ریاضی کے میدان میں تحقیق میں شاندار کارکردگی کے لیے "سال کے بہترین محقق – 2022” کا اعزاز حاصل کیا۔حبیب الرحمن، پی ایچ ڈی ریاضی ، مانو کے زیر ِتحقیق اسکالر پروفیسر نجم الحسن کو فلکیاتی ریاضی کے شعبے میں بین الاقوامی جرائد میں شائع ہونے والے ان کے تحقیقی مقالوں کے لیے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اسکالر حبیب نے کہا، ”میری تحقیق فلکیاتی مشن کے میدان میں درکار ریاضیاتی مساوات پر مرکوز ہے“۔ اس کامیابی کے لیے وہ اپنے پروفیسر نجم الحسن اور مولاناآزاد نیشنل اُردو یونی ورسٹی ، حیدرآباد کا اور ان کی اہلیہ پروفیسر پریہ حسن کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اس مو قع پر گرو نانک یونیورسٹی، حیدرآباد کے شعبہ کے وی سی اور ایچ او ڈی کا بھی بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ انہوں نے شعبہ ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسرکی حیثیت سے ماہ ستمبر سےخدمت انجام دے رہے ہیں۔

تلنگانہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (TITA)، ریاست تلنگانہ کے نوجوان، متحرک ،ذہین و محقق کاروں (ریسرچ اسکالرس )کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔اسی ضمن میں وہ TITA کے عالمی صدر سندیپ مکتھلا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تلنگانہ کے باصلاحیت لوگوں کی عزت افزائی کرنا اپنا شعار بنا لیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جناب حبیب الرحمن کو اس سے قبل شعبہ ریاضی میں پی۔ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے یوجی سی کی جانب سے مولانا آزاد نیشنل فیولوشپ جے آرایف اور ایس آر ایف سے بھی نوازا گیا تھا۔

اس موقع پر پروفیسر نجم الحسن اور ریسرچ اسکالر ضمیر احمد بٹ نے کہا کہ اس طرح کے ایوارڈز دوسرے نوجوان محققین کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔ مزید برآں، ڈاکٹر تبریز حسین تاج، محمد سیف الدین تاج، ایم اے رحیم، ڈاکٹر ناگیشور راؤ، سلام خان، UTA-TS، اور دیگر نے اسکالر حبیب الرحمن کی تعلیمی جستجو اور تحقیقی میدان میں اورنمایاں کام انجام دینے کی ترغیب دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ اس ایوارڈ کے لئے مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button