مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان

نئی دہلی 15 ستمبر/ مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی رکن عاملہ کوآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ آل انڈیا پرسنل لا بورڈ کے بھوپال میں منعقدہ اجلاس میں ارکان عاملہ نے بورڈ کے ترجمان کو مقرر کرنے کا اختیار اتفاق رائے سے صدر محترم اورجنرل سکریٹری کودیا تھا۔ صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے جنرل سکریٹری کے مشورہ سے میڈیا سے بورڈ کی ترجمانی کے لئے مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی رکن عاملہ کو مسلم پرسنل لا بورڈ کا کل ہند ترجمان مقرر کیاہے۔