اب ڈرائیونگ لائسنس کو بھی آدھار سے کیا جائے گا مربوط

نئی دہلی 15 ستمبر/ بہت جلد ڈرائیونگ لائسنس کو بھی آدھار سے مربوط کیا جانے والا ہے۔ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت غور کررہی ہے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے اس بات کا اعلان کیا۔ انھوں نے ڈیجیٹل ہریانہ سمٹ 2017 سے خطاب کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کو بھی آدھار سے مربوط کرنے کے اشارے دئیےہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ لائسنس کو بھی آدھار سے مربوط کیا جائے گا۔ لیکن اس سلسلے میں انھوں نے کوئی واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا کہ کب سے یہ عمل شروع ہوگا۔