تلنگانہ

محمد خواجہ مجیب الدین صدر تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی نے صنعتی نمائش میں اُردو اکیڈیمی بک اسٹال کا افتتاح کیا

حیدرآباد۔12جنوری۔(نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس)۔جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی نے صنعتی نمائش میں اُردواکیڈیمی بک اسٹال کا افتتاح کیا اور انہوں نے کہا کہ اُردو کی ترقی و ترویج کے لئے تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی مسلسل کوشاں ہے اور اُردو اکیڈیمی کے اسکیمات کے بجٹ کی رقم راست طور پر استعفادہ کردہ کے بینک اکاؤنٹ میں جاری کیا گیا ہے اور اُردو اکیڈیمی کی جانب سے اعلان کردہ اسکیمات کی درخواستیں بھی وصول ہورہی ہیں۔اُردواکیڈیمی کی جانب سے شاعروں‘ ادیبوں‘ قلم کاروں کی شائع شدہ کتابیں اور دیگر کتابیں بھی بک اسٹال پر رکھی گئی ہے۔

 

محمد مسیح اللہ خان چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ اور محمد امتیاز اسحق چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی کارپوریشن نے کہا کہ نمائش حیدرآباد ثقافت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ عوام الناس‘ اُردو داں حضرات و خواتین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ صنعتی نمائش میں اُردو اکیڈیمی بک اسٹال سے بھر پور استعفادہ حاصل کریں۔

 

اس موقع پر اردو اکیڈیمی کے عہدیداروں جناب وی کرشنا‘ شیخ جعفر، شیح اسمعیل‘ پی عطا ء اللہ خان‘ احمد بن اسحق‘محمدانس، ڈاکٹر محمداحتشام الدین خرم‘ اطہر خان‘ انور علی خان‘ محمد جنید اللہ بیگ‘ محمد رجب علی‘ محمد اسمعیل‘ محمد رفیع‘ سید عبدالرحیم‘ ذاکر حسین‘ محمد عبدالذاکر‘ محمد معین‘محمد یوسف خان‘ اختر حسین‘محمد فضل الرحمن‘ سجاد حسین‘ محمد معین علی خان‘ محمد اعظم علی اور دیگر موجو د تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button