اسپشل اسٹوریتلنگانہنیشنل

بی جے پی کی اورمیری آئیڈیالوجی ایک ہے،نظام آباد کے لیڈرڈی سرینواس کے فرزند ڈی اروند کا بیان

حیدرآباد 18 ستمبر/ ”بی جے پی کی اور میری آئیڈیالوجی ایک ہے اورمیں نریندرمودی سے متاثر ہوکر بی جے پی میں شامل ہوا” یہ بات نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس کے دوسرے فرزند ڈی اروند کہی۔ واضح رہے کہ انھوں نے 17 ستمبر کونظام آباد میں بی جے پی کی جانب سے منعقدہ یوم آزادی تلنگانہ کے جلسہ عام میں مرکزی وزیر داخلہ و بی جے پی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اروند نے ایک خانگی چینل کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان کا کسی بھی سیاسی جماعت سے اختلاف نہیں ہے لیکن کوئی بھی پارٹی انھیں متاثر نہیں کرسکی۔ نریندرمودی اور ان کی کرپشن سے پاک حکمرانی کو دیکھتے ہوئے انھوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سال 2014 میں شمالی ہند میں مودی کی لہر چلی تھی اور اب سال 2019 میں یہ لہر جنوبی ہند میں چلے گی۔ اروند نے بتایا کہ2019 کے انتخابات میں مرکز میں بی جے پی کا برسراقتدارآنا یقینی ہے اور ریاست میں بھی بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوگا۔ خاندان میں سیاسی پارٹیوں سے متعلق اختلاف رائے پر انھوں نے کہا کہ خاندان کے تمام ارکان ایک دوسرے کے ساتھ ملکر رہیں گے لیکن ان کے سیاسی راستہ الگ الگ ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button