جرائم و حادثات

فاحشہ کہتے ہوئے بدنام‌ کرنے پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد: ایک شریف خاتون نے اس لیے خودکشی کر لی کیونکہ اس پر فاحشہ کا الزام لگاتے ہوئے ایک شخص بدنام کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا۔

 

ایلور کے دیندالور سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون پاوانی حال ہی میں مندر کو درشن کے لیے جا رہی تھی۔ اس نے راستے میں ایک شخص سے لفٹ مانگی، لفٹ دینے والے شیوا کرشنا نے خاتون کی خفیہ طور پر تصاویر اور ویڈیو حاصل کر لی۔

 

بعد ازاں وہ خاتون پر اپنی اور اپنے دوستوں کی جنسی خواہش کی تکمیل کے لیے دباؤ ڈالتے ہوئے اسے دھمکا رہا تھا۔ خاتون نے انکار کر دیا جس پر اس نے خاتون کو کال گرل قرار دیتے ہوئے گاؤں بھر میں

 

اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کتے ہوئے اسے بدنام کریا۔ بدنامی پر دل برداشتہ خاتون نے پھانسی لے لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button