نیشنل انوسٹی گیشن کے نئے ڈی جی ہونگے وائی سی مودی

نئی دہلی18 ستمبر/ مرکزی حکومت نے قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے نئے ڈی جی کی حیثیت سے سینئر آئی پی ایس عہدیدار وائی سی مودی کو مقررکیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کابینی تقرراتی کمیٹی نے ان کے نام کا انتخاب کیا ہے۔ اس وقت خدمات انجام دے رہے این آئی اے کے ڈی جی کے عہدہ کی معیاد 30 اکتوبر کو سبکدوش ہونے والے ہیں۔ وائی سی مودی کا تعلق آسام میگھالیہ کے 1984 کے کیڈر سے ہے۔