چین نے کی میانمار کی تائید

نئی دہلی 19 ستمبر/ چین نے ملک کی سلامتی کے اپنے مفادات کے تحفظ کے معاملہ میں میانمار کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئےایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے اقوام متحدہ میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہا کہ میانمار نے اپنے ملک کی حفاظت کے لئے جو بھی قدم اٹھایا ہے، چین اس کی حمایت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور وہ خانہ بدوشی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ لاکھوں لوگ بنگلہ دیش کے کیمپس میں مقیم ہیں جن میں بچوں کی کثیر تعداد شامل ہے۔