سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے پلاٹ فام ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ

حیدرآباد 20 ستمبر/ دسہرہ تہوار کے پیش نظر عوام کے ہجوم کو دیکھتے ہوئےساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے عارضی طور پر سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں پلاٹ فام ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق مسافرین کو چھوڑنے یا انھیں لے جانے کے لئے آنے والوں کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے عارضی طور پر پلاٹ فام ٹکٹ کی قیمت کو 10 روپئے سے بڑھاکر 20 روپئے کردیا گیا ہے۔ 13 دن تک یعنی 21 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ رہے گا۔