بارات کی گاڑی کو حادثہ، مسلم خاندان کا دلہا اور دس باراتی ہلاک، دلہن کی حالت تشویشناک

نئی دہلی 20 ستمبر/ ریاست اترپردیش میں بارات کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کی وجہہ سے دلہا اور اس کے رشتہ دار جملہ دس افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع بدایوں کے اللہ پور کے پا س آج پیش آیا۔ یہاں ملی اطلاعات کے مطابق دلہا امجد اور اس کے رشتہ دار شادی کے بعد دلہن کو لے کر اپنے گاوں واپس ہورہے تھے کہ راستہ میں ان کی گاڑی ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں امجد اس کے رشتہ داررضا، عمران، پروین، فرزانہ، سمرین ، معراج ،نسرین ،سونی کے علاوہ 6 مہینے کی بچی ہلاک ہوگئے۔ حادثہ میں دلہن بھی شدید زخمی ہوگئی اسے علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔