نیشنل

قرض کی واپسی کیلئے بینکس انسانی ہمدردی کا رویہ اپنائیں: مرکز

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے تمام بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ قرض واپس کرنے کے معاملات میں انسانی ہمدردی کے ساتھ کام لیں۔ وزیرفینانس نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ سرکار نے سبھی بینکوں کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ قرض واپس کرنے کے معاملات سے انسانی ہمدردی کے رویے کے ساتھ نمٹیں۔

 

 

 

وقفہ سوالات کے دوران لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے نرملاسیتا رمن نے کہا کہ اُن کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ پرائیویٹ اور سرکاری ملکیت کے بینک، قرض واپس لینے کے معاملات میں بے رحمی کا رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریزرو بینک کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد بینکوں کو اِس طرح کے معاملات سے نمٹنے کیلئے مناسب ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button