ممبئی میں موسلادھار بارش عام زندگی درہم برہم

ممبئی 20 ستمبر/ ملک کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں جاریہ ماہ دوسری مرتبہ زبردست بارش ہوئی، موسم صبح سے ٹھیک تھا لیکن اچانک دوپہر دوبجے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگی اور ڈھائی بجے تا ساڑھے پانچ بجے بجلی کی چمک اورگرج کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش کی وجہہ سے عام زندگی مفلوج ہوگئیں، نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی علاقہ زیرآب آگئے۔ بارش کی وجہہ سے اسکولس اور کالجس کو تعطیل دے دی گئی۔ شمال وسطی اور شمال مغربی ممبئی کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ،رہائشی کالونیوں اورجھوپڑیوں میں پانی جمع ہونے سے مکینوں کو محفوظ مقامات پرپہنچایا گیا ہے۔ موسلا دھار بارش کا پروازوں پر بھی اثر پڑا کئی پروازوں کو رخ موڑ دیا گیا۔ ٹرین سرویس بھ متاثر ہوئی۔