جنرل نیوز

نظام آباد جرنلسٹ یونین قائدین کی ایم پی اروند سے صحافیوں کے مسائل پر نمائندگی

بی آر ایس دور ِ حکومت میں رہائشی اراضی کے نام پر دھوکہ دئیے جانے پر اظہار حیرت

نظام آباد:5/مارچ (پریس نوٹ) تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ (IJU) ضلع نظام آباد صدر مسٹر ایڈلہ سنجیو کی قیادت میں آج ریاستی جرنلسٹ یونین و ضلع جرنلسٹ یونین قائدین پر مشتمل ایک وفد جس میں ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، اسٹیٹ کونسل ممبران ببولی نرسیا، جی پرمود ضلع جنرل سکریٹری، اروند بالاجی نظام آباد پریس کلب نائب صدر گویند راجو، سینئر جرنلسٹ پاکالہ نرسملو،ضلع جرنلسٹ یونین عمران، انجنیلو، ملے پولا نرسیا، سدرشن شامل تھے۔ نظام آباد ایم پی مسٹر ڈی اروند سے ان کی رہائش گاہ واقع سبھاش نگر نظام آباد میں ملاقات کی اور صحافیوں کو مرکزی و زارت ریلوے کی جانب سے ریلوے سفر کیلئے 50فیصد رعایت دینے کی سہولت بحال کرنے اور ہائی وے پر واقع ٹول پلازہ گیٹ پر گاڑیوں کو مفت سہولت فراہم کرنے کے علاوہ صحافیوں کو رہائشی اراضی پٹہ جات و امکنہ جات کی تاحال عدم فراہمی پر تعاون کرنے کی درخواست کرتے ہوئے تحریری طورپر یادداشت پیش کی۔

 

اور صحافیوں کے درپیش مسائل سے واقف کروایا جس پر نظام آباد ایم پی مسٹر ڈی اروند نے حوصلہ افزا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ایکریڈیٹیڈ جرنلسٹ کو ریلوے سفر میں 50فیصد رعایت دینے کیلئے وزارت ریلوے سے نمائندگی کرچکے ہیں اس سلسلے میں مزید توجہہ مبذول کرواتے ہوئے صحافیوں کو رعایت دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اسی طرح نیشنل ہائی وے پر واقع ٹول پلازہ گیٹ پر صحافیوں کے گاڑیوں کو ٹول پلازہ فری کرنے کے تعلق سے مرکزی وزیر ہائی ویز مسٹر نتن گڈکری سے بھی موثر نمائندگی کرتے ہوئے اس سہولت کو دوبارہ بحال کرنے کے اقدامات کریں گے۔ نظام آباد ایم پی مسٹر ڈی اروند نے صحافیوں کو گذشتہ 10سال کے دوران بی آر ایس پارٹی کے دورِ حکومت میں امکنہ جات و رہائشی اراضی مختص نہ کئے جانے پر حیرت و تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ حالیہ عرصہ میں نظام آباد ایم یل سی مسز کے کویتا نے نظام آباد رورل حلقہ اسمبلی میں واقع گنڈارام کے علاقہ میں واقع پہاڑی علاقہ میں صحافیوں کیلئے اراضی مختص کرنے اور بھومی پوجا کرنے کے تعلق سے دریافت کیا جس پر جرنلسٹ یونین قائدین نے بتایاکہ گنڈارام کے علاقہ میں صحافیوں کو دی جانے والی اراضی کے نام پر مختص کی گئی جگہ پر بھاری مقدار میں مورم کی کھدوائی کرتے ہوئے گڑھے کردئیے گئے اور اب یہ علاقہ کسی بھی طرح رہائشی علاقہ کے طورپر ترقی نہیں دی جاسکتی یہاں پر بڑے بڑے پتھر کے چٹانیں اور گہرے گہرے گڑھے ہی باقی رہ گئے ہیں

 

اس طرح صحافیوں کو رہائشی اراضی کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ نظام آباد بی جے پی ایم پی مسٹر ڈی اروند نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ بہت جلدشیوراتری تہوار کے بعد گنڈارام میں صحافیوں کو دئیے گئے اراضی کے پہاڑی مقام کا معائنہ کرتے ہوئے جائزہ لیں گے اور صحافیوں کے ساتھ انصاف کرنے کیلئے احتجاج بھی کریں گے۔ اپنے موقف کا واضح طورپرجرنلسٹ یونین قائدین کو یقین دلایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button