تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش کے دوران بڑا حادثہ ٹل گیا _ حسین ساگر میں کشتی میں سوار کئی افراد کو بچالیا گیا

حیدرآباد _ 25 اپریل ( اردولیکس)  حیدرآباد شہر میں منگل کی رات 8 بجے سے اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ۔اس دوران تیز ہواؤں کے باعث حسین ساگر ٹینک بنڈ میں سیاحوں کو لے جانے والی بھاگمتی کشتی بے قابو ہوکر کچھ فاصلے تک بہہ گئی ۔ یہ کشتی 40 سیاحوں کو لے کر کے بدھ کے مجسمے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ کشتی بدھ کے مجسمے تک پہنچنے سے پہلے ہی ہوا کے تیز جھونکوں کی وجہ سے بے قابو ہو کر کچھ دور تک بہہ گئی جس پر عملہ فوری طور پر وہاں پہنچ گیا اور سیاحوں کو بچا کر بحفاظت کنارے تک لایا گیا۔

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ شہر کے گچی باولی، کونڈا پور اور رائے درگم میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ چندا نگر، میاں پور، بالا نگر، سورام، سیری لنگم پلی، پٹن چیرو، امین پور، الوال، نریڈمیٹ، ملکا جیگری، امیرپیٹ، پنجہ گٹہ، ای سی آئی ایل، ایس آر نگر، کیپرا، کوکٹ پلی، موسی پیٹ، پرگتھی نگر، بچوپلی میں شدید بارش ہوئی۔ شدید بارش کے باعث برقی کی سربراہی بند ہو گئی۔ موسلادھار بارش کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی علاقوں میں گاڑیاں کلومیٹر دور تک پھنسی رہیں اور ٹریفک جام ہوگیا۔

سنتوش نگر، چمپاپیٹ، سعیدآباد، سرور نگر، بہادر پورہ، فلک نما، چندرائن گٹہ، بارکس  میں بارش ہوئی ۔ کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ مشیرآباد، آر ٹی سی کراس روڈ، چکڑپلی، باغ لنگم پلی ، رام نگر، آیڈک میٹ، کاواڈی گوڈا، گاندھی نگر، عنبرپیٹ، گول ناکا، کاچی گوڑا، نالہ کنٹہ، ودیا نگر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button