نیشنل

ہندوستان میں تیار کردہ یہ کھانسی کی دوا غیرمحفوظ۔ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن کا انتباہ

نئی دہلی: ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن نے ہندوستان میں تیارکردہ کھانسی کی ٹانک’کولڈ آؤٹ’ کو غیر محفوظ قراردیتے ہوئےعالمی الرٹ جاری کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دوا عراق میں فروخت ہو رہی ہے اور اس میں زہریلے مادے پائے گئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے عالمی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروڈکٹ غیر معیاری اور غیر محفوظ ہے۔

 

اس کا استعمال خاص طورپر بچوں کو شدید نقصانات پہنچانے یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔ کہا گیا ہے کہ کمپنی نے کف سیرپ میں زہریلا صنعتی مادہ استعمال کیا ہے۔ گزشتہ دس ماہ کے دوران ہندوستانی مینوفیکچرز کے خلاف جاری کی جانے والی یہ پانچویں وارننگ ہے۔

 

اقوام متحدہ کی ایجنسی ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس کف سیرپ کو فورٹس (انڈیا) لیباریٹریز فار ڈابی لائف فارما نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ گزشتہ دس ماہ کے دوران ہندوستانی مینوفیکچرز کے خلاف جاری کی جانے والی یہ پانچویں وارننگ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button