نیشنل

روہنگیا مسلمانوں کیلئے امدادی سامان لے جانے والی کشتی پر بدھسٹوں کا پٹرول بم حملہ

نئی دہلی 21 ستمبر/ روہنگیا میں بدھسٹوں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ انھیں پہنچائی جانے والی امداد کو بھی روکا جارہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق راخین صوبے کے تشدد زدہ علاقوں میں متاثرین کے لئے امداد لے جانے والی ریڈ کراس کی کشتی پر آج بدھسٹ حملہ آوروں نے پٹرول بم پھینکے اوراسے روکنے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے میانمار فوج کی کارروائی کو روہنگیا آبادی کی نسل کشی قرار دیا ہے۔ بدھسٹ حملہ آوروں نے امدادی کشتی کو دیکھتے ہی اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی اور اس پر پٹرول بم سے حملہ کردیا۔ ریڈ کراس کی امدادی کشتی پر حملہ کرنے والوں میں سیکڑوں بدھسٹ شامل تھے۔ ان کے ہاتھوں میں لاٹھیاں،ہتھیار اور پٹرول بم تھے۔ اس واقع سے ظاہرہوتا ہے کہ روہنگیا میں مسلمانوں کے ساتھ فرقہ وارانہ عداوت کس حد تک بڑھ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button