آندھراپردیش میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری

آندھراپردیش میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری ہوگئے.وزیر تعلیم گنٹہ سرینواس راو نے وجے واڑہ میں نتائج جاری کرنے کے بعد بتایا کہ فرسٹ ایر میں 68.05 فیصد اور سکنڈ ایر میں 73.78 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی.

فرسٹ ایر میں 467747 طلبا نے امتحان لکھا جس میں 318120 طلبا کامیاب ہوے. اسی طرح سکنڈ میں 411941 طلبا میں 303934 طلبا کامیاب قرار دئے گئے.انھوں نے بتایا کہ کرشنا ضلع کامیابی میں نمبر ون رہا. 28 دن کے اندر ہی نتائج جاری کرتے ہوے ریکارڈ درج کیا گیا.

24 مئی سے سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز ہوگا.26 اپریل فیس داخل کرنے کی آخری تارئخ مقرر کی گئی ہے