تلنگانہ

خاتون کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے ایل رمنا کا اعلان

حیدرآباد ۔26 ستمبر / تلنگانہ تلگودیشم کے صدر ایل رمنا نے کہا کہ تلنگانہ میں تلگودیشم اقتدار میں آنے پر کابینہ میں 6 خواتین کو شامل کرتے ہوئے ایک ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ بھی خاتونِ کو دیا جائے گا ۔این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں بتکماں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل رمنا نے ٹی ار اس حکومت پر خواتین کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا انھوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو کابینٹ میں ایک نجی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا جو خواتین کی توہین ہے فلم اداکارہ سمنتا کو کھادی کے کپڑوں کا برانڈ ایمبسڈر بنایا گیا لیکن سمنتا کے ہاتھوں سے بتکماں ساڑیاں تقسیم نہیں کی گئی 

متعلقہ خبریں

Back to top button