جنرل نیوز

کریم نگر میں 30 ستمبر کو جمعیتہ علماء کے زیراہتمام جلسہ عظمت صحابہ رضی اللہ عنہم

پداپلی۔26 ستمبر/حافظ عبد المجید اشتیاق سکریٹری جمعیة علماء کریم نگر  نے بتایا ہے کہ جمعیة علماء ضلع کریم نگر کےزیر اہتمام جلسہ عظمت صحابہ رضی اللہ عنہم و اہل بیت اطہار زیر صدارت پاسبان ملت حضرت حافظ پیر شبیر احمد صاحب سابق ایم ایل سی تلنگانہ و اےپی,صدر جمعیة علماء تلنگانہ و اے پی زیر نگرانی حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی ناظم جامعہ اسلامیہ فیض العلم کریم نگر,نائب صدر جمعیة علماء تلنگانہ واےپی,مہمان خصوصی واعظ دکن حصرت مولانا محمد عتیق احمد صاحب قاسمی مدظلہ ناظم مدرسہ جامعہ گلشن خیر النساء,خطیب مسجد الٰہی ظہیرآباد تلنگانہ بتاریخ 30ستمبر 9 محرم الحرام 1439ھ بروز ہفتہ بعد عشاء بمقام ایس ایف ایس فنکشن ہال رضوی چمن کریم نگر منعقد ہے.خواتین کےلئے پردہ  کا معقول نظم رہیگا,صدر و اراکین جمعیة علماء کریم نگرنے عامة المسلمین سےشرکت و استفادہ کی گذارش کی ہے. صبح 11 بجے تا نماز ظہر شالیمار فنکشن ہال میں خواتین میں مہمان مکرم کا خصوصی خطاب ہوگا.

متعلقہ خبریں

Back to top button