انٹر نیشنل

سعودی عرب کی سڑکوں پر اب خواتین بھی گاڑی چلاتی نظر آئیں گی

جدہ ۔27 ستمبر / سعودی عرب کی شاہی حکومت نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے آیندہ سال سے سعودی خواتین بھی سڑکوں پر گاڑی چلاتے نظر آئیں گی ۔بتایا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں سعودی عرب ہی ایک ایسا ملک ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے لیکن حالیہ چند دن سے ملک میں لاے جانے والے اصلاحات کے پیش نظر شاہی حکومت نے خواتین پر عائد مختلف پابندیاں برخواست کررہی ہیں سعودی عرب کے شاہ سلمان نے چند دن قبل ملک کی یوم تاسیس پروگرام میں ملک کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں خواتین کو داخلہ کے اجازت دے دی ۔پہلے یہاں صرف مردوں کو ہی داخلہ کی اجازت تھی سعودی عرب نے جون 2018 سے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button