مسلم تحفظات کی مہم میں شدت پیدا کرنے اتم کمار کااعلان

تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمارریڈی نے کہا کہ گزشتہ بجٹ میں اقلیتوں کے لئے مختص رقم کا صرف 30 فیصد حصہ ہی خرچ کیا گیا.

اندرابھون میں پارٹی لیڈر و کونسل میں اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر کی جانب سے تیار کردہ مسلم تحفظات کے ویب سائٹ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے اتم کمارریڈی نے کہا کہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوے چندرشیکھرراو حکومت نے دھوکہ دیا ہے دو سال گذر جانے کے بعد بھی مسلم تحفظات پر عمل آواری نہیں ہے 

مسلم تحفظات کی عمل آواری کو یقینی,بنانے کے لئے کانگریس پارٹی ٹی آر ایس حکومت پر اپنا دباو برقرار رکھے گی.اس سلسلہ میں 10 لاکھ دستخطی مہم کو شروع کیا گیا.

21 اپریل کو تلنگانہ بھر میں اس مہم کو چلایا جاے گا.