تلنگانہ

کے پربھاکر ریڈی، منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس امیدوار

حیدرآباد _ 7 اکتوبر ( اردولیکس) ٹی آر ایس پارٹی نے سابق رکن اسمبلی کے  پربھاکر ریڈی کو منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار بنایا ہے ٹی آر ایس پارٹی کے سربراہ و چیف منسٹر چندرشیکھرراو  نے منوگوڑہ ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار کے طور پر پربھاکر ریڈی کے نام کا اعلان کیا ہے۔

چیف منسٹر چندرشیکھرراو  نے یہ فیصلہ مقامی قائدین، کارکنوں، ضلعی پارٹی قیادت، حلقہ کے لوگوں کی آراء اور سروے رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد کیا، کے پربھاکر ریڈی  پارٹی کے آغاز سے ہی ایک کارکن کے طور پر  عوام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button