تلنگانہ

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش، موسم اچانک تبدیل

حیدرآباد۔27 ستمبر /حیدرآباد میں آج صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ صبح سے ہی موسم ابرآلود تھا  حیدرآباد اور سکندرآباد کے کئی علاقوں میں زبردست بارش ہوئی۔ بارش کی وجہہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔ جس کی وجہ سے دفاتر جانے والوں کو مشکلات پیش آئی ۔بعض نشیبی علاقوں کے مکانات میں بارش کا پانی داخل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔سکندرباد، جیڈی میٹلہ، ملاپور، نریڈمیٹ، کشائی گوڈہ، لکڑی کا پل، امیرپیٹ، پنجہ گٹہ اور دیگر مقامات پر بارش ہوئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button