جرائم و حادثات

خاتون مسافر سے چھیڑ چھاڑ، حیدرآباد میں کیاب ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد 27 ستمبر/ حیدرآباد کی شی ٹیمس نے واٹس اپ پرملی شکایت کے بعد کیاب ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو خاتون مسافر کو ہراساں کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ شیوا کمار نامی کیاب ڈرائیور کی گاڑی میں ایک خاتون سفر کررہی تھی۔ ڈرائیورنے خاتون کا فون نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی اور گاڑی کا رخ تبدیل کردیا۔ خاتونِ لنگم پلی ریلوے سٹیشن کے لئے کیاب بک کی تھی لیکن کیاب ڈرائیور نے کار کو لنگم پلی کے بجائے شمس آباد ایئرپورٹ کے راستہ پر لے گیا ۔ڈرائیور کی حرکت پر خاتون فوری چوکس ہوگئی اوراس نے واٹس اپ کے زریعہ شی ٹیمس کو اطلاع دی اور آرام گڑھ چورایے پر گاڑی سے اترنے میں کامیاب ہوگئی۔ونستھالی پورم پولیس کی شی ٹیم اسے گرفتار کرلیا اور پولیس نے ڈرائیور کو حاضر عدالت کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button