انٹرٹینمنٹتلنگانہنیشنل

ڈاکٹرس کے ریٹائر منٹ کی عمر 65 سال کردی گئی

نئی دہلی27 ستمبر/ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کا بینہ نے انڈین ریلویز میڈیکل سروس کے ڈاکٹروں کے ریٹائر منٹ کی عمر کو بڑھا کر 65 سال کر نے کو اصولی طور پر منظوری دے دی ہے ۔
کا بینہ نے سینٹرل یو نیورسٹیوں اورمحکہ اعلیٰ تعلیم کے تحت آئی آئی ٹی (خود مختار ادارے)اور وزارت جہاز رانی کے تحت اہم پورٹ ٹرسٹوں (خود مختار ادارے)میں کا م کر نے والے ڈاکٹروں کی ملا زمت سے سبکدوشی کی عمر بڑھا کر 65 سال تک کر نے کو بھی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے ۔
متعلقہ وزارتوں ، پبلک محکموں ،وزارت آیوش(آیوش ڈاکٹر)، محکمہ دفاع(مسلحہ افواج طبی خدمات کے ڈائرکٹوریٹ جنرل کے تحت کام کر نے والے غیر فوجی ڈاکٹروں)، محکمہ دفاعی پیدا وار (انڈین آرڈیننس فیکٹریز ہیلتھ سروس میڈیکل آفیسرز)، وزارت صحت اور کنبہ بہبود کے تحت ڈینٹل ڈاکٹرس ، وزارت ریل کے تحت ڈینٹل ڈاکٹرس اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحت اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی اداروں میں کا م کر نے والے ڈاکٹرس کے انتظامی کنٹرول کے تحت کا م کر نے والے ڈاکٹروں کی ملا زمت سے سبکدوشی کی عمر بڑھا کر 65 سال کر دی گئی ہے ۔
اس فیصلے سے مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں /محکموں کے تقریباً 1445 ڈاکٹروں کو فائدہ پہنچے گا ۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button