تلنگانہ

حیدرآباد میں گرمی کی شدید لہر کی پیش قیاسی۔ ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: موسم گرما کے دوران تقریباً پندرہ دن تک غیر موسمی بارش کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا تھا اور عوام کو گرمی سے راحت حاصل ہوئی تھی۔ اب پھر حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ پیر کو محکمہ موسمیات‌حیدرآباد نے اگلے چند دنوں کے لیے ایلو  الرٹ جاری کیا ہے‌۔ پیش قیاسی کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک بڑھ جائے گا۔ درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے اور 40 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کا امکان ہے جو عام طور پر مئی کے مہینے میں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں

Back to top button