ٹکٹ کے مسئلہ پر خاتون کانسٹیبل اور خاتون کنڈکٹر میں ہاتھا پائی

محبوب نگر ۔28 ستمبر / بس ٹکٹ کے مسئلہ پر خاتون پولیس کانسٹیبل اور خاتون کنڈکٹر کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق محبوب نگر سے نواب پیٹ جانے والی اسٹیٹ آر ٹی سی کی بس میں کنڈکٹر شوبھا رانی نے بس میں سوار خاتون کانسٹبل رجیتا کماری سے ٹکٹ لینے کی خواہش کی لیکن کانسٹبل نے یہ کہتے ہوئے ٹکٹ لینے سے انکار کردیا کہ وہ پولیس والی ہے اس نے اپنا شناختی کارڈ پیش کیا ۔جس پر کنڈکٹر نے اعتراض کرتے ہوئے بتایا کہ وارنٹ پیش کرنے پر ہی ٹکٹ نہیں لیا جائے گا ۔شناختی کارڈ کے ذریعہ کوئی بھی پولیس والے بغیر ٹکٹ سفر نہیں کرسکتے ۔اس مسئلہ پر دونوں میں بحث ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک آگئی اور ایک دوسرے پر مار پیٹ کی۔بس میں سوار ایک مسافر نے ہاتھا پائی کے منظر کی فلمبندی کرتے ہوئے اس سوشیل میڈیا میں اپ لوڈ کردیا ۔جو وائرل ہوگیا