حیدرآباد سکندرآباد میں آج بھی بارش

حیدرآباد 28 ستمبر/ حیدرآباد اورسکندرآباد کے علاقوں میں آج بھی بارش ہوئی۔ آج صبح سے ہی موسم ابرآلود تھا جس کے بعد زبردست بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ بارش کی وجہہ سے بعض سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔ پرانا شہر کے علاوہ نئے شہر کے علاقوں بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، تارناکہ، عثمانیہ یونیورسٹی اور شہر کے مضافاتی علاقوں سے بھی بارش کی اطلاع ملی ہے۔ واضح رہےکہ حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں کل بھی زبردست بارش ہوئی۔ رات دیر گئے تک بھی بونداباندی جاری تھی۔