انٹر نیشنل

پاکستان میں جمعرات کو پہلا روزہ

نئی دہلی: پاکستان میں جمعرات کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چہارشنبہ (22 مارچ 2023 ) کو اعلان کیا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے اور مقدس مہینے کا پہلا روزہ کل بروز جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل 23 مارچ بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے تھے بعد ازاں متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button