کیرالہ میں7سالہ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل، قریبی رشتہ دارگرفتار

نئی دہلی 28 ستمبر/ بھارت کی ریاست کیرالہ میں 7 سال کی لڑکی کا ریپ کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں لڑکی کے قریبی رشتہ دار راجیش کو گرفتارکرلیا۔ راجیش نے لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکت کرنے کے بعد اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم نے جرم قبول کرلیا جس کے بعد اس کی نشاندہی پر نعش کو برآمد کرلیا گیا۔