جنرل نیوز

کریم‌نگر کی وضع دار شخصیت محمد‌ سرور علی کا انتقال

کریم نگر: ضلع کریم نگر کے مایہ ناز تلگو رائٹر اور چار تلگو کتابوں کے مصنف سابقہ ایم آر او محمد سرور علی المعروف فیضان صاحب کا بعمر 74 سالبروز ہفتہ صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا، مرحوم محمد سرور علی نے گزشتہ چار دہائیوں سے زائد از 40 اردو کتابوں کا بزبان تلگو ترجمہ کیا ہے ،

واضح رہے کہ فوزان صاحب کی تصنیفات کو مختلف اشاعتی اداروں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں شائع بھی کیا جا چکا ہے ، موصوف محترم ،، ہفتہ وار تلگو گیٹو رائی کے کالم نگار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، 1984 میں معروف کتاب ,,گود سے گور تک کا انہوں نے تلگو میں ترجمہ کیا تھا جو کے بہت زیادہ مقبول عام ہوئی, ان کی تصنیفات میں شاہکار تصنیف اورنگ زیب کی سوانح حیات کا تلگو ترجمہ شامل ہے, واضح رہے کہ اس کتاب کے کئی کاپیاں کالجز میں ہسٹری ڈیپارٹمنٹ میں رکھی گئی ہے. بہرکیف سرزمین کریم نگر سے ایک قابل اور غیر معروف شخصیت راہی عدم کو لبیک کہہ گئی, پسماندگان میں چار فرزندان کے علاوہ ایک د ختر اور اہلیہ شامل ہیں ،

ریاستی امیر حلقہ جماعت اسلامی حامد محمد خان ،،ناظم جماعت اسلامی کریمنگر محمد خیر الدین ،،نائب صدر جمعیت العلماء مفتی غیاث محی الدین، مولانا عبدالرقیب حامد لطیفی،، محمد نثار احمد پروانہ سینئر جرنلسٹ،، محمد مصطفی علی انصاری،، صدر مسلم گریجویٹس اسوسی ایشن کریم نگر،، محمد الطاف احمد جنرل سیکریٹری ایم جی اے ،، خواجہ نظام الدین اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ مسلم گریجویٹ ایسوسی ایشن،،، خواجہ عالم دین سی ای او ،اے بی نیوز اردو کریم نگر نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت فرمائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button