تلنگانہجرائم و حادثات

عادل آباد ضلع میں سڑک حادثہ، ماں بیٹا ہلاک

عادل آباد 28 ستمبر/عادل آباد ضلع میں ہوئے حادثہ میں ماں بیٹا ہلاک ہوگئے۔ 45 سالہ خاتون گیتا دوبے اپنے شوہر اور بیٹے 27 سالہ انکش کے ساتھ کار میں جارہی تھی کہ حیدرآباد ناگپورنیشنل ہائی وے 44 پران کی کارعادل آباد کے مضافاتی علاقہ ذمدا پور کے پاس ڈیوائیڈرسے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں ماں بیٹے کی موت ہوگئی جبکہ خاتون کا شوہر وینکٹ راو شدید زخمی ہے اسے علاج کے لئے عادل آباد کے ریمس ہسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے۔ ان کا تعلق تامسی منڈل کے گیما سے بتایا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ حادثہ کے وقت کار فی گھنٹہ 140 کیلو میٹر کی رفتار سے دوڑ رہی تھی۔ عادل آباد رورل پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button