نیشنل

سونیا گاندھی ہاسپٹل میں شریک

نئی دہلی _ 3 ستمبر ( اردولیکس) کانگریس پارٹی  کی سابق صدر سونیا گاندھی (76) ہفتے کی شام بیمار ہو گئیں۔ انھیں دہلی کے سر گنگا رام ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ سونیا کو ہلکے بخار اور سینے میں درد کے ساتھ ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو مستحکم قرار دیا ہے۔ سونیا کا علاج خصوصی ڈاکٹروں کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button