تلنگانہ

حیدرآباد۔ سگریٹ سے گیاس‌ پائپ‌لائن‌ میں‌ لگی آگ دو افراد جھلس گئے: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: سڑک کی کھدوائی کے کام کے دوران شہر کے مضافاتی علاقہ پیٹ بشر آباد میں پائپ لائن میں لیکج کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

 

یہ واقعہ کوم پلی علاقے میں آج اس وقت پیش آیا جب جے سی بی کی مدد سے سڑک کے قریب کھدوائی کی جا رہی تھی۔ گیس کے اخراج کے وقت وہاں موجود ایک شخص سگریٹ پی رہا تھا

 

سگریٹ کی چنگاری سے پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے دو افراد جھلس گئے۔ مقامی افراد نے ابتدائی طور پر آگ بجھانے کا کام کیا

 

اور دونوں افراد کو جو جھلس گئے تھے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button