تلنگانہ

10 محرم کودارالالنصارسوسائیٹی عادل آباد کے زیراہتمام غریبوں میں کھانے کی تقسیم

عادل آباد 2 اکتوبر/ دارالالنصارویلفیرسوسائیٹی عادل آباد کی جانب سے حضرت مولانا عبدالعلیم قاسمی کی سرپرستی میں دارالنصار کے عادل آباد کے صدر سید ندیم الدین صدر قاضی عادل آباد، کی نگرانی میں یوم عاشورہ کے موقع پر 10 محرم کو شہرعادل آباد کے مختلف مقات جیسے کہ ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹیشنوں اور سڑکوں پر غریب اور ضرورت مند افراد میں کھانے کے پیاکٹس اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

اس فلاحی کام میں حصہ لینے والوں میں ذمہ داران دارالنصارحافظ خضر یافعی، حافظ عطا اللہ خان، حافظ عارف صاحب اور سرگرم کارکنان شاہد خان شاہ رخ خان، کلیم بن سعید، فرقان یافعی، محمد ساجد، محمد شفیع، شیخ اظہر کے علاوہ پولیس عہدیداران اور دوسرے بھی موجود تھے۔

مولانا سید مبشر صاحب رشیدی نے کہا کہ دارالانصار تنظیم کی خدمات قابل ستائش ہے۔ اس تنظیم کا مقصد غربت کا خاتمہ اور دین و دنیا کی فلاح حاصل کرنا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button