نیشنل

اڈیشہ ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 288 ہوگئی ، ایک ہزار سے زائد زخمی _ کئی ممالک کا اظہار تعزیت

حیدرآباد _ 4 جون ( اردولیکس ڈیسک) اڈیسہ ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 288 ہوگئی ہے جبکہ تقریباً ایک ہزار افراد کے سنگین طور پر زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔ اِس دوران اِس حادثے کی وجہ سے متعدد اسپیشل اور ایکسپریس ٹرینوں کو رد کیا جارہا ہے۔ اڈیشہ اور تمل ناڈو کی سرکاروں نے آج ریاست بھر میں ایک روز کے سوگ کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے کے مہلوکین کے قریبی رشتے دار کو دو-دو لاکھ روپئے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حادثے کے زخمیوں کو بھی پچاس-پچاس ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔

 

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بھی حادثے کے متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ حادثے کے مہلوکین کے قریبی رشتے دار کو دس-دس لاکھ روپئے، سنگین طور پر زخمی ہونے والے افراد کو دو-دو لاکھ روپئے جبکہ معمولی طور پر زخمیوں کو پچاس-پچاس ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔

 

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مہلوکین کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپئے اور زخمیوں کو پچاس-پچاس ہزار روپئے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستوں کے وزراءاعلیٰ اور سیاسی لیڈروں کی جانب سے ٹرین حادثے پر مسلسل تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ عالمی لیڈروں نے بھی اِس حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

اِن عالمی لیڈروں میں روس کے صدر ولادیمیر پتن، برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سُنک، جاپان کے وزیر اعظم فومیوکشیدہ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زائن بن النہیان، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، کنیڈا کے وزیر اعظم Justin Trudeau، یوروپی کونسل کے صدر Charles Michel، تائیوان کے صدر Tsai Ing-Wen اور بھارت میں امریکی ایلچی Eric Garcetti شامل ہیں۔x

 

متعلقہ خبریں

Back to top button