سیلفی کا شوق پڑا مہنگا، بنگلور میں 3 طلباء کی موت

بنگلور3 اکتوبر/ آج کل نوجوانوں میں سیلفی کا شوق بڑھتا ہی جارہا ہے اس جان لیوا شوق میں کئی نوجوان اپنی قیمتی جان گنوا رہے ہیں۔ منگل کے دن ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں تین طلباء کی سیلفی لینے کے دوران موت ہوگئی۔ صبح ساڑھے 9 سے دس بجے کے درمیان تین طلباء ریلوے ٹریک کے پاس پہنچے اوررفتار سے چلنے والی ٹرین کے انتہائی قریب کھڑے ہوکر سیلفی لے رہے تھے کہ انھیں ٹرین نے ٹکر دے دی جس کی وجہہ سے وہ تینوں اچھل کر ٹرین کے سامنے گرپڑے اور ان کی موت ہوگئی۔ نعشیں اتنی بری طرح کٹ چکی ہیں کہ ان کی فوری شناخت تک نہیں ہوسکی۔ ریلوے پولیس مہلوک طلباء کی شناخت کے کام میں مصروف ہے۔