نیشنل

ہم دونوں کا رشتہ پاک ہے، بابا رام رحیم کی منہ بولی بیٹی کا انٹرویو

نئی دہلی ۔3 اکتوبر /گرمیت ہنی پریت سنگھ نے منگل کو ایک ٹی وی چینل کو خفیہ مقام پر انٹرویو دیا ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ رام رحیم سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے وہ فرار ہے اور پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔ اس نے ضمانت کی درخواست بھی دی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ہنی پریت نے کہا کہ وہ کہیں بھاگی نہیں ہے بہت جلد اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردے گی۔ اس نے کہا کہ اس کے اور بابا کے درمیان تعلقات کو لے کر میڈیا میں آرہی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کا رشتہ باپ بیٹی کا ہی ہے اور یہ پاک رشتہ ہے۔ اس نے بتایا کہ رام رحیم نے اس کے ساتھ جنسی ذیادتی نہی کی ہے۔ ہنی کا کہنا ہے کہ بابا بے قصور ہے اسے اس کیس میں پھانسا گیا ہے اور اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ سزا کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی۔ حالانکہ ہنی کے سابق شوہر نے ہی اس کے اور بابا کے درمیان ناجائز تعلقات کا انکشاف کیا تھا ہنی پریت نے ان الزامات پر رد عمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ اپنے سابق شوہر کے بارے میں بات کرنا نہیں چاہتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button