انٹر نیشنل

جنوبی کوریا کی پاپ اسٹار ہیو نا کنسرٹ کے دوران گر پڑیں

ممبئی۔ اپنے گانوں کے ذریعے دنیا بھر میں مداح بنانے والی جنوبی کوریا کی پاپ اسٹار ہیو نا حال ہی میں اپنے میوزک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر اچانک گر گئیں۔ یہ واقعہ ان کے ‘Waterbomb 2025 Macau’ میوزک فیسٹیول میں ان کے مشہور گانے ‘Bubble Pop!’ کی پرفارمنس کے دوران پیش آیا۔

 

 

تاہم واقعہ کے فوراً بعد انتظامیہ نے انہیں ہاسپٹلل منتقل کیا۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت ہیو نا کی صحت مستحکم ہے۔ہیو نا کے گرنے کی اہم وجہ ان کا وزن بتایا جا رہا ہے۔ حال ہی میں خبریں آئی تھیں کہ ہیو نا نے بغیر کسی مناسب غذا کے دواؤں کے ذریعے تیزی سے 10 کلو وزن کم کیا تھا۔ یہی وجہ بتائی جا رہی ہے کہ وہ کنسرٹ کے دوران گر گئی۔ ہیو نا اس

 

 

وقت صحتیاب ہو رہی ہیں اور ان کے مداح سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کے چاہنے والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کنسرٹس اور شہرت کی پرواہ کیے بغیر ہیو نا کی صحت اولین ترجیح ہونی چاہیے اور انہیں اپنے اوپر دباؤ کم کرنے دینا چاہیے۔ دوسری جانب مداح اسٹاف پر تنقید کر رہے ہیں کہ انہوں نے ہیو نا کی

 

 

صحت کا مناسب خیال نہیں رکھا۔اس کے بعد ہیو نا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے رابطہ کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ”میوزک کنسرٹ کے دوران ایسا ہونے پر مجھے بہت دکھ ہوا۔ چاہے آپ نے اتنے پیسے خرچ کر کے آئے

 

 

میں اس وقت پروفیشنل نہیں تھی۔ میں اس معاملے پر آپ سب سے معذرت چاہتی ہوں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button