جرائم و حادثات
تلنگانہ۔ ملگ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے سدی پیٹ کمشنریٹ کے ملگ پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر ایچ وجے کمار اور ان کے ڈرائیور کانسٹیبل راجو کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
اے سی بی حکام کے مطابق دونوں افسران کو منگل کی رات ایک خاتون سے 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے پکڑا گیا اور ان کے قبضے سے نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے اپنی بہن کے ساتھ جائیداد کے تنازعہ کے سلسلے میں ملگ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔
اس شکایت پر کارروائی کے دوران، سب انسپکٹر ایچ وجے کمار اور کانسٹیبل راجو نے خاتون سے رشوت طلب کی تھی۔



