نیشنل

مسقط میں آندھرا پردیش کی خاتون کی خودکشی


حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش سریکاکولم ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مسقط میں پراسرار حالات میں ہلاک ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق امدالہ ولاسہ منڈل کے ایک گاؤں کی رہنے والی ناگمنی کی موت کی خبر اس کے ارکان خاندان کو موصول ہوئی ہے۔

 

 

اس کی ماں سروجنی نے ناگمنی کی موت پر شبہات ظاہر کیے ہیں۔سروجنی نے بتایا کہ ناگمنی گزشتہ چار سال سے مسقط میں کام کر رہی تھی اور وہ ایک ایجنٹ کے ذریعے وہاں گئی تھی۔ حال ہی میں وہ چار ماہ قبل اپنے گھر آئی تھی اور پھر واپس مسقط چلی گئی۔ متوفیہ کی ماں کے مطابق ناگمنی نے بتایا تھا کہ کام کی جگہ پر گزشتہ تین دنوں سے اسے

 

 

شدید ہراسانی کا سامنا ہے اور وہ جلد وطن واپس آنے والی ہے۔اسی دوران اچانک اس کی موت کی خبر ملی۔ وہاں کے ایجنٹ نے فون کر کے بتایا کہ ناگمنی نے خودکشی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button