نیشنل
بہار میں پھر بنے گی نتیش کمار کی حکومت۔ جے ڈی یو کا پوسٹ

نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ حکمران این ڈی اے اتحاد سبقت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ووٹوں کی گنتی میں جے ڈی یو پارٹی آگے ہونے کے باعث پارٹی نے
اعتماد ظاہر کیا ہے کہ ریاست میں دوبارہ نتیش حکومت ہی اقتدار میں آئے گی۔ جے ڈی یو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ مزید چند گھنٹے انتظار کیا جائے تو ریاست میں بہتر حکمرانی
دوبارہ لوٹ آئے گی اور اس کے لیے بہار تیار ہے۔



