جرائم و حادثات
بیٹا نہیں چھوڑ رہا تھا فون دیکھنا ماں نے خودکشی کرلی

نئی دہلی: اتر پردیش کے جھانسی شہر کے مضافاتی علاقے رگسا میں منگل کی رات ایک خاتون نے خودکشی کر لی۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ شیلا دیوی (38) نے گھر میں پھانسی لے لی کیونکہ ان کا 13 سالہ بیٹا اسمارٹ فون پر
آن لائن گیمز کھیلنے اور ٹی وی دیکھنے کا عادی تھااور بار بار سمجھانے کے باوجود وہ بات نہیں مان رہا تھا۔ خاتون کے شوہر رویندر پرتاپ سنگھ ایک پرائیویٹ بینک میں ملازم ہیں۔ ماں نے اسے بار بار فون چھوڑ کر
پڑھائی پر توجہ دینے کے لیے کہا لیکن بیٹے نے ان کی بات کو مسلسل نظرانداز کیا جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔



