جوبلی ہلز ضمنی انتخاب—گنتی سے چند گھنٹے قبل افسوسناک سانحہ، این سی پی امیدوار محمد انور کا انتقال
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب—گنتی سے چند گھنٹے قبل افسوسناک سانحہ، این سی پی امیدوار محمد انور کا انتقال
حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کی ضمنی انتخاب کی گنتی سے کچھ ہی گھنٹے قبل ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) کے امیدوار محمد انور (40) دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کرگئے، بتایا گیا ہے کہ انور کا تعلق شہر کے ایرہ گڈا سے تھا
ان کی اچانک موت نے سیاسی حلقوں اور مقامی عوام میں صدمے کی لہر دوڑا دی ہے۔ انتخابی نتائج کے اعلان سے پہلے امیدوار کی موت نے ماحول کو انتہائی غمگین اور سنسنی خیز بنا دیا ہے۔
گنتی کا عمل جمعہ کی صبح 8 بجے شروع ہوگیا۔ انتخابی حکام نے صاف و شفاف اور پُرامن گنتی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس سلسلے میں حیدرآباد کے کوٹلہ وجے بھاسکر ریڈی اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی کے ساتھ گنتی کا عمل انجام دیا جا رہا ہے، جہاں پولیس نے بھاری بندوبست کر رکھا ہے۔
محمد انور کی اچانک موت نے ضمنی انتخاب کے ماحول کو سوگوار بنا دیا ہے جبکہ نتائج کے لیے بے چینی کے ساتھ افسوس کی فضا بھی چھا گئی ہے۔



