مجلس کی وجہہ سے ہی کانگریس کو ملی جیت۔ جوبلی ہلز نتائج پر کشن ریڈی کا رد عمل

حیدرآباد: جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں بی جے پی اپنی ضمانت بھی نہ بچا سکی جس پر مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر کشن ریڈی نے ردِ عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوبلی ہلز میں بی جے پی نے اپنی جانب سے پوری کوشش کی۔
کشن ریڈی کا کہنا تھا کہ مجلس کی حمایت اور پیسے کے استعمال کے باعث ہی کانگریس کامیاب ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی اس شکست کا تجزیہ کر رہی ہے۔کشن ریڈی نے مزید کہا کہ جوبلی ہلز میں بی جے پی کی زمین مضبوط
نہیں ہے یہاں تک کہ علاقے میں پارٹی کے کارپوریٹر بھی موجود نہیں ہیں اس کے باوجود بی جے پی نے اپنی پوری طاقت جھونک کر انتخابی مہم چلائی۔ ان کے مطابق جوبلی ہلز کے
ضمنی انتخاب میں ایم آئی ایم کی پشت پناہی اور پیسوں کی تقسیم کی وجہ سے ہی کانگریس کی جیت ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جوبلی ہلز کے نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور عوام کے فیصلے کو سر آنکھوں
پر رکھا جائے گا۔ کشن ریڈی نے مزید بتایا کہ بی جے پی اب بلدی انتخابات پر مرکوز کر رہی ہے۔
۔



